skardu mein shadi karugi

جنت مرزا کی وطن واپسی،50 گھنٹے سفر کیا۔۔

ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا 50 گھنٹوں کا سفر  کر کے اپنے آبائی وطن پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کچھ گھنٹے پہلے ہی پاکستان پہنچی ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’آخر کار 50 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد وہ اپنے گھر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان پہنچنے پر اللّہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل اُنہوں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں جن میں وہ قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔جنت مرزا نے انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ’بائےبائے جاپان، ہیلو پاکستان۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرواز میں موجود تھیں۔اپنی ایک ویڈیو میں  جنت مرزا نے کہا کہ وہ اس لیے پاکستان چھوڑ کر نہیں گئیں کہ یہاں پابندیاں لگتی ہیں، نہ انہوں نے کبھی ایسا کہا ہے۔ بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے کہا کہ وہ پابندیوں کی وجہ سے جاپان منتقل ہورہی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ ’ مجھے پتہ تھا کہ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹ جائے گی کیونکہ میں ان کے ساتھ رابطے میں تھی۔جنت مرزا نے کہا کہ انہوں نے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ جذبات میں کیا تھا کیونکہ یہاں ہر روز ریپ ہو رہے تھے۔ کوئی بھی چینل لگاؤ تو ریپ کی ہی خبریں آتی تھیں۔ٹک ٹاکر کے مطابق انہوں نے جس ذہنیت کی بات کی وہ موٹروے واقعے سے متعلق سی سی پی او کا بیان تھا۔ کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ آپ نکلے ہی کیوں، تو میں نے ان کیلئے یہ کہا تھا۔ لیکن آپ لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں۔خیال رہے کہ جنت مرزا نے جاپان منتقل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے۔جنت مرزا نے مزید بتایا کہ وہ  3 سے 4 مہینے کے بعد وہ دوبارہ جاپان واپس آنا چاہتی ہیں۔ وہ پاکستان میں فیشن ڈیزائننگ پڑھ رہی ہیں اور اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد جاپان میں فلم پڑھنا چاہ رہی ہیں کیونکہ وہ کیمرے کے آگے تو کام کر رہی ہیں لیکن کیمرے کے پیچھے بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں