ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ 10دن بعد واپس پاکستان آجائیں گی۔حال ہی میں جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔انسٹا اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے جنت مرزا سے کہا کہ اب آپ واپس پاکستان آبھی جائیں جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’وہ دس دن بعد پاکستان آجائیں گی۔سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اُن سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کیا تو جنت مرزا نے کہا کہ ’ہم پر فرض ہے کہ ہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ ہمارے لیے حضرت محمدﷺ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار بننے پر اپنے جذبات کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں لیکن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی کیونکہ اگر آج ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز اُن کے ہیں تو کل کسی دوسرے ٹک ٹاکر کے بھی ہوسکتے ہیں۔

