جنگ کا رپورٹر گھر سے اغوا۔۔

جنگ کراچی کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی کو ہفتہ کی صبح چار بجے مسلح افراد نے گھر سے اغوا کرلیا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی اور جنگ کے رپورٹر مطلوب حسین موسوی کو الفلاح تھانے کی حدود میں واقع انکے گھر سے اغواء کیے جانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، کے یو جے کے صدر اشرف خان ، جنرل سیکرٹری احمد خان ملک اور ارکان مجلس عاملہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد صبح 4 بجے مطلوب حسین موسوی کو ان کے گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے ، کے یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے ، صحافیوں کی اس طرح پراسرار گمشدگی پر پوری صحافی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے، حکومت ایسے واقعات کا فوری سد باب کرے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں