جنگ کے خلاف ہتک عزت کا کیس خارج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک اور جنگ گروپ کے خلاف بلین ٹری سونامی خبر کی اشاعت پر ہتک عزت اور ہرجانے کا دعویٰ خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ خبر کا مواد قابل اعتراض ہے اور نہ ہی درخواست گزار کے خلاف ہے بلکہ خیبر پختونخوا کی سرکاری دستاویزات پر مبنی ایک معلوماتی خبر ہے۔ خبر میں ایک سیاسی شخصیت کی جانب سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ شروع کرنے اور اس پراجیکٹ میںMisappropriation کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن سیکرٹری جنگلات کو سیاسی شخصیت کو بچانے کے لئےعدالت میںکیس دائر نہیں کرنا چاہئے تھاکیونکہ سیکرٹری جنگلات کو سرکاری ملازم یا عام آدمی کی حیثیت سے خبر میں بدنام نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات ماحولیات اور وائلڈ لائف نذر حسین شاہ نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں بےقاعدگیوں کے حوالے سے شائع شدہ خبر پر ہتک عزت آرڈیننس2002کے تحت سینئر صحافی ارشد عزیز ملک اور جنگ گروپ کے خلاف مقامی عدالت میں ہتک عزت اور ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا بلین ٹری سونامی کے حوالے

سے ارشد عزیز ملک کی خبر7فروری2018کو روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہوئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج پشاور عبدالماجد نے کیس کو آرڈر7رول11کے تحت ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں