lahore se nawaz shareef ki seat ghair mehfooz

جلد ایک آڈیو لیک ہوگی، اینکرپرسن کا دعویٰ۔۔

ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونے والی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں منصور علی خان نے کہا کہ  موجودہ حکومت سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کی آڈیو کال ریکارڈنگ بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے،  یہ آڈیو کال پی ٹی آئی حکومت کیلئے بہت ہی شرمندگی کا باعث ہوگی۔ اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد سامنے آجائیں گی۔منصور علی خان کے اس ٹویٹ پر اینکر پرسن اجمل جامی نے سوال کیا کہ کیا یہ آڈیو کال پنجاب یا لاہور سے تعلق رکھنے والی کسی خاتون کی تو نہیں ؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں