Dil Dil Ki Awaz By ISPR

آئی ایس پی آرکا شعبہ صحت کے مجاہدوں کو خراج تحسین۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کورونا وباء کیخلاف لڑتے مجاہدوں کیلئے 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی ہے۔کورونا وباء کیخلاف قومی جنگ میں فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ اور عظیم مجاہد کا کردر ا دا کررہے ہیں۔اس سلسلے میں پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کئی قدم آگے بڑھ کر شعبہ صحت کے ان مجاہدوں کو منفرد سلام پیش کیا اور 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی ہے۔تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی ہر ممکن حفاظت ہے، کیونکہ اس وباء کیخلاف قومی جنگ، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کے ہر ممکن تحفظ کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔کورونا وباء سے لڑتے شعبہ صحت کے افراد کا تحفظ، تحفظ کیلئے آگہی اور آگہی کیلئے دستاویزی فلم ناگزیر ہے اورتیار کی گئی یہ “تربیتی دستاویزی فلم” دنیا کے بہترین تجربات کا نچوڑ ہے۔تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کو مدنظر رکھا گیا، تربیتی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنے ہیں۔آئی ایس پی آر کی دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح کیا گیا ہے ، یہ فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے۔فلم میں ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے، اس تربیتی دستاویزی فلم سے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی بھرپور معاونت ہو سکے گی۔آئی ایس پی آر کے اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی، تربیتی دستاویزی فلم سے انفرادی حفاظتی سامان، آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں