islamabad se nikalne waala akhbaar band

اسلام آباد سے نکلنے والااخبار بند،عملہ فارغ۔۔

اسلام آبا د سے نکلنے والے ایک اوراخبار کو بند کرکے پورے اسٹاف کو فارغ کردیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ۔۔ اسلام آباد سے نکلنے والے انگریزی اخبار مارننگ پوسٹ کو انتظامیہ نے اچانک کوئی وجہ بتائے بند کردیا اور پورے اسٹاف کو ان کے واجبات دیئے بغیر فارغ کردیا۔۔ فارغ ہونے والے ورکرز کی تعداد بارہ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔۔ اخبار اے بی سی سرٹیفائیڈ ہے اور ڈمی بھی نہیں بلکہ بازار میں فروخت ہوتا تھا۔۔ فارغ ہونے والے ورکرز کا کہنا ہے کہ ان کی تین سے چار ماہ کی تنخواہ ادارے کی طرف بنتی ہے جو ابھی تک نہیں دی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ پوسٹ کے مارلک کا نام محسن بیگ بتایا جاتا ہے جب کہ اس کے ایڈیٹر طارق مسعود تھے۔۔ یہ گزشتہ تین سال سے مستقل نکل رہا تھا لیکن پیشانی پر جلد نمبر دس لکھاجارہا تھا ۔۔پپو نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے صدر ،سیکرٹری اور دیگر صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان بیروزگار ورکرز کے بقایاجات دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ان کا رمضان المبارک سکون سے اور عید اچھی گزر سکے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں