وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سفارتی علاقے میں صحافیوں کے داخلے پر اسلام أبادپولیس نے غیراعلانیہ پابندی لگادی ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی علاقے میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے جانے والے صحافیوں کو سالا نہ ایک ہزاار روپے کی ادائیگی کے بدلے ایک سال کا داخلہ کارڑ جاری کر دیا جاتا تھا مگر اب ڈی أی جی وقار چوهان کے حکم پر ایک شرط کا اضافہ کر دیا گیا هے جس کے مطابق اب درخواست دهنده کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اپنی درخوا ست کے ہمراه کسی غیر ملکی سفارت خانے کی جانب سے لکھے جانے والے خط کوبھی لگائے ،جن درخواستوں کے ساتھ سفارتی خط نہیں ہوں گے انہیں مسترد کردیاجائے گا اور ان صحافیوں کو سفارتی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔
Facebook Comments