islamabad ka channel thattha ke reporters loot gye

اسلام آباد کا چینل ٹھٹھہ کے رپورٹرز لٹ گئے۔۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایسے فیک ویب چینلز بڑی تیزی سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جو رپورٹنگ کے لئے اشتہار دیتے ہیں پھر ملک بھر سے رپورٹر بننے کے شوقین لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیتے ہیں۔۔ جس کےبعد وہ چینل بند کرکے کسی اور نام سے نیا چینل شروع کردیاجاتا ہے اور پرانے طریقے سے نئی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اسی طرح اسلام آباد کے ایک ویب چینل کے مالک نے ٹھٹھہ ضلع کے دو رپورٹرز قادر اور ثاقب سے دس ہزار روپے فی کس ایڈوانس لیا،کارڈ بنانے کا وعدہ کیا اور چند روز بعد ہر ماہ پندرہ سو روپے بھیجنے کا مطالبہ کیا۔۔ دونوں رپورٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رپورٹنگ کا شوق تھا، اشتہار دیکھ کر رابطہ کیا تو ہم سے دس ہزار روپے منگوائے گئے،اور کہا کہ چینل کا لوگو اور کارڈ بنا کر بھیج دینگے ، لیکن کچھ روز بعد ہی نیا مطالبہ سامنے آگیا کہ پندرہ سو روپے ماہانہ بھیجو ورنہ آفیشل واٹس ایپ گروپ سےنکال دیاجائے گا، ہم دونوں رپورٹرز نے پیسے نہیں بھیجے تو انہیں گروپ سے ریموو کردیاگیا۔۔جعلی چینل کے فراڈی مالک کے ہاتھوں لٹنے والے دونوں رپورٹرز نے حکومت ، پیمرا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فراڈی چینل مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں