ڈی جی پی آر لاہور شفقت عباس چیئرمین مقرر، ہر ماہ اجلاس ہوگا،ریجنل دفاتر تعاون کے پابند ۔۔ پی آئی ڈی نے اشتہارات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کے چیئرمین نظامت تعلقات عامہ لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شفقت عباس ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اشتہارات،ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی اورڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ریجنل انفارمیشن آفس کراچی کمیٹی کے ارکان ہوں گے،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا،کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی، تمام ریجنل دفاتر کے حکام متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے کمیٹی سے تعاون کریں گے۔

Facebook Comments
