ishteharaat reference shareek mulzimaan ki darkhuastein par nab se jawab talb

اشتہارات  ریفرنس، شریک ملزمان کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب۔۔

اسلام آباد  کی  احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف اشتہارات کی تقسیم سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزمان کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر لیا، سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور دیگر عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی ، اس موقع پر شریک ملزم انعام اکبر کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ، دوران سماعت شریک ملزم فاروق اعوان کے وکیل نے دائر بریت درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اور نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء کے تحت دوبارہ درخواست دائر کرینگے ، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے اسکا فیصلہ آنے تک مذکورہ درخواست دائر کرنا جلد بازی ہو گا ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں