اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 9 جولائی تک ملتوی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ،ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،نیب نے ریاض عاشر اورفاروق اعوان سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی مخالفت کردی،ملزموں کے وکلا کی عدم موجودگی پر نیب نے جواب پر جرح ملتوی کرنے کی استدعا کردی،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام وکلا عدالت میں حاضری یقینی بنائیں ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments
