teeno wives saath nai rehtin

اقرارالحسن بھی لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان۔۔

کورونا  وائرس کی عالمگیر وباءکے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن اور اب سمارٹ لاﺅک ڈاﺅن کے باعث عوام پریشانی کا تو ہیں ہی لیکن اب گرمی اور اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سونے پر سہاگے کا کام کیا ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی جانب سے بجلی کی شدید لوشیڈنگ پر کراچی کے عوام تو کیا معروف شخصیات بھی بلبلا اٹھی ہیں اور اس کیساتھ ہی حکمرانوں کو قصور وار ٹھہرانے کیساتھ ساتھ عوام کو یہ احساس دلانے میں بھی مصروف ہیں جو قومیں اپنی حالت نہیں بدلتیں، اللہ تعالیٰ ان کی حالت نہیں بدلتا۔معروف صحافی و پروگرام میزبان اقرار الحسن سیدنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہر دو گھنٹے بعد بجلی غائب ہو رہی ہے۔ خاکم بدہن ہم پھر سے اندھیروں کی طرف جا رہے ہیں۔ اللہ اس قوم کی حالت واقعی نہیں بدلتا جو خود اپنی حالت نہیں بدلنا چاہتی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں