193

کرکٹر پر الزامات لگانے والی ماڈل کا انسٹااکاؤنٹ اچانک غائب۔۔۔

ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ قومی کرکٹر پر ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات عائد کرنے کے ایک روز بعد اچانک غائب ہوگیا۔ہما سلیم کی انسٹاگرام پروفائل پر جانے والے صارفین کو اس وقت پیغام موصول ہو رہا ہے کہ معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اکاؤنٹ انسٹاگرام کی جانب سے معطل کیا گیا ہے یا خود ہما سلیم نے اسے حذف یا غیر فعال کیا ہے۔ہما سلیم نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایک نامعلوم قومی کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیاں اور ذہنی و جذباتی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، تاہم انہوں نے کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔اپنی پوسٹ میں ہما سلیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ کرکٹر نے دو ماہ سے رابطہ نہ ہونے کے باوجود مجھے ہراساں کرنا جاری رکھا اور حالیہ دنوں میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ماڈل کا کہنا ہے کہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہوں اور اپنے دعوؤں کے ثبوت اپنی قانونی ٹیم کے حوالے کروں گی۔ ان کے مطابق ہر کہانی کا ایک دوسرا رخ بھی ہوتا ہے، انہوں نے لوگوں کے سامنے مجھے بدنام کیا، دھوکا دیا اور ہمارے تعلق کے بارے میں جھوٹ بولا۔اب تک ہما سلیم کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات میں جس کرکٹر کا ذکر کیا گیا ہے، اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ اس معاملے پر نہ کسی کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں