انسٹاگرام نے ریلز کو فروغ دینے کے لیے ویڈیو پوسٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میٹا کی زیر اہتمام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے تمام ویڈیو پوسٹس کو ریلز میں بدلنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت چند مخصوص صارفین پر اس کی آزمائش کی جارہی ہے، جس کا مقصد ویڈیو شیئرنگ کو مزید سہل اور بہتر بنانا ہے۔کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں محدود تعداد میں صارفین کے گروپ پر اس تبدیلی کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کا مقصد ایپ میں ویڈیو کو سادہ بنانا ہے۔میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم اس فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ انسٹاگرام پر ویڈیو تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ یہ تبدیلی اس وقت کی جارہی ہے جب کمپنی نے حال ہی میں بتایا تھا کہ انسٹاگرام پر لوگ اپنا 20 فیصد سے زیادہ وقت ریلز پر گزارتے ہیں۔

Facebook Comments
