insaf milne ki ummeed nahi

انصاف ملنے کی امید نہیں، بیوہ ارشد شریف۔۔

مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہم سب حالت سوگ میں ہیں ہمارا واحد کفیل چلا گیا ہمیں پیار عزت محبت توجہ شفقت دینے والا چلا گیاہمیں سکون سے رونے تو دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں بیوہ جویریہ صدیق نے کہاکہ میں صرف صحافی نہیں شہید کی بیوہ بھی ہوں ،اپنے جھوٹ سیاست الزامات میں ہمیں مت گھسیٹیں۔بیوہ ارشد شریف کا ایک اور ٹوئٹ میں کہناتھا کہ میں تین قرآن کلاسز کا حصہ ہوں میرے اساتذہ نے کہا کہ تم کام بھی کرسکتی ہو انٹرویو بھی دے سکتی ہو کیونکہ ہمارا کفیل چلا گیا ہے۔ تم جیسے لوگوں سے مجھے اسلام پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔جویریہ صدیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا کوئی بھائی نہیں دیور نہیں جیٹھ نہیں ،اپنے شوہر ارشد شریف شہید کیلئئے انصاف کی آواز بھی نا اٹھاؤ کہ میں عدت میں ہوں۔ان کاکہناتھا کہ مجھے تو کام بھی کرنا ہوگا کیونکہ تنقید کرنے والے میرا گھر نہیں چلائیں گے نا ہی مجھے انصاف ملنے کی کوئی امید ہے، ہر کوئی ہمارے محسنوں پر الزام لگا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب میری ارشد کی آخری کال پر بات ہوئی تو وہ لانگ مارچ کو لے کر بہت پرجوش تھا اور مجھے کہا جیا میں لانگ مارچ کے دن زیادہ وی لاگ کروں گا آج سب ہے میرا ارشد نہیں ہے بس ۔بیوہ ارشد شریف نے کہاکہ جب میں نے سٹوری کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر کرنا چاہی تو آپ نے کہا میں ایک ہفتہ مصروف ہوں شاید سب شائع بھی نہیں ہوسکے لیکن یہاں ٹویٹ پر آپ کے پاس بہت سے سازشی تھیوریاں ہیں۔ آپ کو اتنا پتہ ہے تو تفتیش کریں اور قاتل ڈھونڈ لائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں