معروف اداکار زارا نورعباس کا شمار مقبول اور پسندیدہ ترین سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ خواتین کے مقابلے میں یہ انڈسٹری مردوں کے لئے زیادہ موافقت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نورعباس دوٹوک بات کرنے سے کبھی نہیں گھبراتی ۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو فوشیامیگزین میں انڈسٹری میں صنفی تفریق کا سامنا کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ” خواتین کے مقابلے میں یہ مردوں کے لیے زیادہ موافقت رکھتا ہے”۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ،”میں نے محسوس کیا ہے کہ مرد اورخواتین اداکاروں کے ساتھ رواں رکھے جانے والے رویے میں فرق ہوتا ہے، مردوں کے ساتھ وہ ان کے دوست بن جاتے ہیں اور کہتے ہمیں کہ اگر وہ سیٹ پردیر سے آتے ہیں تو پریشان نہ ہوں لیکن اگر کوئی اداکارہ ایسا کرتی ہے اورتھوڑی دیرسے پہنچتی ہے تو شکایت کی جاتی ہے”۔ادکارہ زارا نے کہا کہ” اداکار کے مطابق وہ ایسے رویے کی عادی ہو چکی ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ انڈسٹری میں اخلاقیات کی بہت کمی ہے”۔اداکارہ نے کہا کہ “ایک اداکار اور اس کی ٹیم کے مابین ایک خاص سطح کا پروفیشنلز ہونا چاہیے لیکن یہ وہ چیز ہے جو ہمیں شوٹنگ کے دوران نہیں ملتی، میں ہالی ووڈ کے بارے میں بھی نہیں کروں گی لیکن ہم بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ سے مقابلے میں بھی بہت پیچھے ہیں۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)