انڈس نیوز اسلام آباد بیورو کے ملازمین کسمپرسی کا شکار اور شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔۔پپو کے مطابق انڈس نیوز کو جب سے لاہور سے اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز ون میں شفٹ کیاگیا تو ورکرز بہت خوش تھے کہ انشااللہ اب حالات بہتر ہونگے۔۔کیوں کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے زیرسایہ ہیڈآفس آرہا ہے، لیکن وہیں اسلام آباد بیورلے سینٹر میں موجود بیورو آفس کے اسٹاف کی چائے تو پہلے ہی کافی عرصے بند کردی گئی تھی ۔۔پپو کے مطابق تازہ ترین سین یہ ہے کہ اب وہاں سے ایک نجی کمپنی اپنے واٹر ڈسپنسر اور خالی پانی کی بوتلیں اٹھا کے لے گئے کہ ہمیں ملک ریاض کی ٹیم کے طرف سے پانی کے بقایا جات نہیں ملے اور اب ا سٹاف کے لیئے چاۓ کے بعد اس شدید گرمی میں پینے کا پانی بھی نہیں ہے ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جب اسٹاف نے بیورو ایڈمن سے کہا کہ پانی کا بندوبست کریں تو ایڈمن کے نمائندے نے کہا کہ پانی گھر سے لایا کریں۔۔
انڈس نیوز کے ملازمین پانی سے بھی محروم۔۔
Facebook Comments
