APNS balaochistan subai committee ka aelan 95

پرنٹ میڈیا کیلئے اشتہارات کا حجم بڑھایاجائے، اے پی این ایس۔۔

سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اخبارات کے 2021؁ء کے واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کردیا جائے گا انہوں نے صوبائی اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کراتے ہوئے اتفاق کیا کہ اشتہارات کی تقسیم کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر جاری کیا جانا چاہئے۔ اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سندھ کمیٹی جاوید مہر شمسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا کیلئے اشتہارات کا حجم بڑھایا جائے ،اجلاس میں اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی اور اراکین نے صوبہ سندھ کے اخبارات کو درپیش مسائل سے سیکرٹری اطلاعات کو آگاہ کیا اور کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سندھ کے اخبارات شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے حکومتِ سندھ جلد از جلد واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ اراکین نے ڈسپلے اشتہارات کے اجراء اور سندھی اخبارات کو سندھ حکومت کے اشتہارات ترجیحی بنیاد پر جاری کرنے کی درخواست کی۔اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے اخبارات و جرائد کو اشتہارات کا اجراء طے شدہ حجم کے برعکس کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں