سینئرصحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیازخان فاران کی ہمشیرہ کو اورنگی ٹائون 10نمبرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ غوث اعظم مسجد اورنگی ٹائون 5نمبرمیں اداکی گئی ۔نمازجنازہ میں مرحومہ کے اہل خانہ،عزیزواقارب،کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان، گورنرننگ باڈی کے ممبرخلیل ناصر ،پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی،سینئرصحافی حافظ طارق محمود،سابق نائب صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی،سید حسن عباس،شمس کیریو،فداعباسی،عارف بلوچ، نصیراحمد،شعیب احمد،احتشام خالد، فاروق مورائی،محمداشرف بھٹی،ناصر شریف،طلعت حسین،صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹرتاج،صارم برنی ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں سمیت کراچی پریس کلب کے ممبران اور شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگرعہداران نے سابق صدر کراچی پریس کلب امتیازخان فاران کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امتیاز خان فاران اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)