imran riaz ki bazyaabi darkhuast nimtaadi

عمران ریاض چکوال مقدمے سے باعزت بری۔۔

معروف اینکر اور صحافی عمران ریاض کے خلاف چکوال میں درج مقدمے کے مدعی نے اپنا کیس واپس لے لیا۔۔ یہ وہی کیس میں جس میں پنجاب پولیس نے عمران ریاض خان کو گرفتار کیا تھا اور تین دن تک تین اضلاع کی عدالتوں کی سیر کرائی تھی۔۔ مدعی عدالت میں پیش ہوا اور مقدمہ واپس لینے کا بیان حلفی جمع کرادیا۔۔  عدالت نے بیان حلفی جمع کرانے پر درخواست نمٹاتے ہوئے عمران خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ رہائی کے فیصلے کے بعد عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ۔۔مدعی نے خود میرے حق میں گواہی دی۔ ہم کوئی بدلہ نہیں لیں گے۔ میری مدعی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔۔بعد ازاں  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مدعی نے انکشاف کیا کہ ۔۔ وہ کسی شخص کے کہنے پر مدعی بنا تھا، وہ کبھی تھانے نہیں گیا اور عمران ریاض کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے تھانے گیا۔۔ ایف آئی آر درج ہونے کے اگلے روز اسے بتایاگیا کہ پرچہ ہوگیا ہے۔۔ مدعی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس نے کبھی عمران ریاض کی کوئی وڈیو نہیں دیکھی۔۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر یہ کیس واپس لے رہا ہے کیوں کہ اسے مرنا بھی ہے اور اپنی قبر میں حساب کتاب بھی دینا ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں