imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

عمران ریاض کو دوبارہ گرفتار کرنے کافیصلہ۔۔

معروف اینکر اور صحافی عمران ریاض خان کو حکومت نے ایک بار پھر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ عمران ریاض نےا پنی ایک وڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی گھناؤنی مہم میں انہیں ملوث کیا جارہا ہے، کچھ گرفتار لوگوں نے عمران ریاض کا نام بھی لیا ہے کہ ان کے کہنے پر انہوں نے شہدا مخالف ٹوئیٹ کئے ہیں ۔۔ دوسری طرف شہداء لسبیلہ کے خلاف گھناؤنی اور بے حِس سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے دوران چشم کُشا انکشافات سامنے آگئے۔تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے۔ سینکڑوں کی تعداد میں جماعت کے حامی اداروں کے خلاف اس گھناؤنی مہم میں شامل تھے۔سیاسی جماعت کی اس مہم میں کچھ ہندوستانی اکاؤنٹس بھی ملوث نکلے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہداء اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔اس مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دوسری طرف عمران ریاض خان کو ایکسپریس سے آف ائر کرنے کے بعد سے کسی جید صحافی کا کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا ہے۔۔ ماضی میں نصرت جاوید، حامدمیر وغیرہ کو آف ائر کیاگیا تھاتو سوشل میڈیا پر کہرام مچادیاگیا تھا لیکن اس بار پراسرار خاموشی طاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں