imran riaz betay or walid ko dekhte rehte hein

عمران ریاض کو دبئی جانے سے روک دیاگیا۔۔

سینئر صحافی اور اینکرپرسن  عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا جس کی تصدیق انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بھی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ ”میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں جاری کروں گا۔دوسری جانب نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض  صبح لاہور سے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔پرواز سے اتار دیے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ایئر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں