ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیے میں سرپرست اعلی برکات رضوی, چیئرمین عبدالرئوف چانڈیو, صدر ظاہر شاہ, اور سیکریٹری جنرل ساجد حسین آرائیں نے مشترکہ بیان میں ملک کے نامور صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظھار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت حق سچ بولنے والوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور عوام کے سامنے ڈیجیٹل میڈیا فورمز یوٹیوب, فیسبک اور ٹویئٹر کے ذریعے سچائی اور حقیقت رکھنے والے صحافیوں کو گرفتار کرایا جارہا ہے جو کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے انکا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام بے حد ضروری ہے سوشل میڈیا کو چونکہ ریگیولیٹ کرنے کے لئے کوئی اتھارٹی قائم نہیں باوجود اسکے ہمیں کسی کے متعلق بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران ریاض خان کو فوری رہا کیا جائے جس طرح سے انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ایسا سلوک کسی دہشتگرد کیساتھ بھی نہیں کیا جاتا اگر حکومت یاکسی شخصیت کو کوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو متعلقہ فورمز اور اداروں سے رجوع کریں صحافی کو گرفتار کرنا زبان بندی کی مترادف اقدام اور قابل مذمت عمل ہے۔