پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کےنومنتخب صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل شاہد علی نے مشترکہ بیان میں صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت مخالف موقف رکھنے والے سینئراینکر ارشد شریف ،صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عاف حمید بھٹی اوریگر کے خلاف مقدمات درج کررہی ہےجو آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔انہوں نےصحافیوں پر بھی زور دیا وہ کسی جماعت کا ٹُول بننے کی بجائےصحافت کریں ۔انہوں نے کہا یہ بات خوش آئند ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے،آرمی چیف کی ہدایت پرمکمل عملدرآمد ملک و قوم اور پاک فوج کے بہترین مفاد میں ہے ۔ہم پاک فوج کو ملک کے تحفظ کی ضمانت سمجھتے ہیں اور مسلح افواج کے نام پر دھبہ کسی صورت قبول نہیں ۔خود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ابھی تک فوج کو ہدف نہیں بنایا اور فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سزا و جرمانے کا قانون بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں بنا انہوں نے وزیراعظم ، وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات سے مطالبہ کیا عمران ریاض سمیت تمام صحافیوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں اور عمران ریاض کو فوری رہا کیا جائے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)