pemra qawaneen ke khilaaf warzi karnewale channels ke khilaaf karrawai keliye lahiqa amal martab 477

عمران کی تقاریرپر کوئی پابندی نہیں لگائی، پیمرا

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تقریر دکھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ۔ چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں چیئرمن پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ عمران خان کی تقریر دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ چینلز خود کرتے ہیں۔فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ یقین دہانی کرائیں عمران خان کی تقریر تمام چینلز پر نشر ہوگی۔۔جس پر چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ  پیمرا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقریر دکھانے کیلئے چینلز کو نہیں کہہ سکتا میڈیا کی ایڈیٹوریل ججمنٹ پر ہمارا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں