media par jaarhaana hikmat amli apnane ka faisla

عمران خان نے صحافیوں کو نوکریوں سے نکلوایا، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا، عمران خان کو کوئی بات ناگوار گزرتی تو پورا چینل ہی بند کردیا جاتا تھا، حکومت کیخلاف بات کرنے پر صحافیوں کو نوکریوں سے نکلوایا گیا، ۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ماہر قانون شاہ خاور اور ماہر معیشت ڈاکٹر زبیر خان بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نےکہا کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا، عمران خان کی حکومت میں ابصار عالم کو گولی ماری گئی، مطیع اللہ جان کوا غوا کیا گیا، اسد طور کو گھر میں گھس کر مارا گیا، پی ٹی آئی کے دور میں اپوزیشن رہنماؤں کے ٹی وی چینلز پر چلتے ہوئے انٹرویوز روکے گئے،عمران خان کو کوئی بات ناگوار گزرتی تو پورا چینل ہی بند کردیا جاتا تھا، نصرت جاوید، طلعت حسین، مرتضیٰ سولنگی سمیت بہت سے صحافیوں کو حکومت کیخلاف بات کرنے پر نوکریوں سے نکلوایا گیا، عمران خان اگر کہتے ہیں اس سب کے پیچھے کوئی اور تھا تو اس کا نام لیں۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے چوری نہیں کی تو ایف آئی اے کو تلاشی کیوں نہیں دے رہے، جھوٹ اور دروغ گوئی کرنے والا عمران خان کیسے آزادیٴ اظہار رائے پر لیکچر دے سکتا ہے، عمران خان دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور کہتے ہیں وہ کسی کو جوابدہ بھی نہیں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں