wazir e aala punjab kia dictation le rhe hein

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا، شاہ زیب خانزادہ۔۔

اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے نکلنے کا نہیں بلکہ اس بارے میں مشاورت کا اعلان کیا ہے. نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان نے حتمی اناؤنسمنٹ نہیں کی بلکہ مشاورت کا کہا ہے، اگر انہوں نے حتمی فیصلہ کیا ہوتا تو مشاورت کا نہ کہتے. جس طریقے سے انہوں نے اس کی ہائپ بنائی ہوئی تھی تو عوام کو کچھ نہ کچھ تو دینا تھا. یا تو وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے، لیکن اس کیلئے تیاری نہیں تھی اور نہ ہی عوام کی تعداد اس حساب سے نکلی۔۔شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اتنا بڑا جلسہ ہوا تو کہا جاتا کہ عوام کو کیا دیا، تو عوام کویہ اعلان دیا گیا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کرکے آخری کارڈ کھیلا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی تو فوری ان کی بات مان لیں گے، لیکن پرویز الہی کا فیصلہ اہم ہوگا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں