132

فیز ٹو کا اہم اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔۔۔

صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول کےلئے صدر پریس کلب ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری پریس کلب افضال طالب کی سی ای او روڈ ا عمران امین سے ملاقات، فیز ٹو کی زمین کے حصول، بیلڈنگ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ تاکہ بروقت صحافیوں کو پلاٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ صدر ارشد انصاری کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صحافیوں کو چھت کی فراہمی کےلئے کیے جانے والے اقدامات کو صحافی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔ روڈا کے سی ای او عمران امین صحافی کالونی فیز ٹو کی جدید طرز کالونی کی تعمیر کہ لیے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ سی ای او روڈا عمران امین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ آنے والے بدھ کو صحافی کالونی فیز ٹو کا ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں پریس کلب ، انفارمیشن ڈ یپارٹمنٹ اورپی جے ایچ ایف کے افسران اور ذمہ داران شریک ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں