hadiqa kiyani ka selaab mutasireen ko tohfa

الزام بے بنیا د ہے، حدیقہ کیانی کا ردعمل۔۔۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فیصل آباد کی رہائشی خاتون کی جانب سے ان پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر ردعمل دیا ہے۔فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے چند روز قبل حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی فیصل آباد میں واقع مقامی فرنچائز پر الزام لگایا تھا کہ اس سیلون سے بالوں کا ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پر جو کریمیں استعمال کی گئیں وہ غیر معیاری تھیں۔خاتون نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا ہے۔ تاہم اب حدیقہ کیانی نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا میں اپنے تمام صارفین کو یقین دلاتی ہوں کہ ان میں سے کوئی الزام درست نہیں اور ان کے سیلون کی تمام فرنچائز مکمل ایس او پیز پر عمل کررہی ہیں۔حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ ان کی قانونی ٹیم ان تمام الزامات کو دیکھ رہی ہے اور میرے وکیل اور مقامی فرنچائز کی ٹیم ان بے بنیاد دعوؤں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔واضح رہے کہ مقامی عدالت نے گلوکارہ حدیقہ کیانی، فیصل آباد فرنچائز کے مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو ثمن جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں