قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کااجلاس امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا کمیٹی نے گذشتہ اجلاس کے احکامات پر عملدرآمد کی تفصیل فراہم نہ کرنے پر وزارت داخلہ حکام کی سرزنش کی ، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے سوشل میڈیا استعمال اور روک تھام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر، فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے حکام سے رابطہ بڑھارہے، کچھ معاملات میں وزارت خارجہ کی مدد کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا ادارے کچھ چیزوں میں بات مانتے ہیں، کچھ پر ردعمل نہیں دیتے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فورسز اور اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا قبول نہیں، ہماری وزارتیں اور محکمے اقدامات کرتے ہیں نہ قانون سازی ، لوگ کھلے عام فون پر دھمکیاں دیتے ہیں، جرم کرتے ہیں، صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ لوگوں کو سرعام قتل کیا جارہاہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ سے صلاح الدین ایوبی کے اٹھائے گئے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی، ر۔میش کمار نے کہا کہ اس کمیٹی کو فعال بنانے کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔۔

