98

اخباری کاغذ پر ڈیوٹی ختم کرانے کیلئے آواز اٹھاؤں گا،اختیار بیگ ۔۔۔

پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اختیار بیگ نے کہا ہے کہ اخباری کاغذ پر عائد ڈیوٹی کو ختم یا کم کرانے کے لیے ایوان میں آواز اٹھاؤں گا پرنٹ میڈیا کو بحال رکھنے اور اس کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی وہ کراچی پریس کلب میں روز نامہ قومی تجارت کی تقریب اجراء میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر ٹمبر مرچنٹ کے سربراہ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے سرپرست شرجیل گوپلانی،اسٹار مارکٹنگ کے ایم ڈی محمود احمد خان،مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر فرید الدین قادری،کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان،سنئیر صحافی اور پریس کلب کے سابق سیکرٹری مقصود یوسفی،ڈاکٹر توصیف احمد،کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان،موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد احسان گجر،ممتاز تاجر رہنما اور بلڈر رام محمد اکرم،آل سٹی تاجر اتحاد کے عبدالقادر نورانی،محمد علی قریشی،آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی جاوید عبداللہ،سندھ تاجر اتحاد کے کاشف صابرانی،سرکولیشن مینیجر محمد انور،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے میر زمان،مستعد گروپ کے عارف ہاشمی،محمد کاشف،اسماعیل لائلپور ی،پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے رکن حسن امام صدیقی،کالم نگار ریحان محمود،ماہر تعلیم ارشد ملک،کے علاؤہ پاک میڈیا ایمپائر کے گروپ ایڈیٹر اطہر جاوید صوفی،چئیر مین عبدالوسیع قریشی کے علاوہ صحافیوں اور تاجر برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی،مرزا اختیار بیگ نے مزید کہا کہ اخباری صحافیوں کی زمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اچھائیوں کو اجاگر کریں،شرجیل گوپلانی نے کہا کہ صحافی معاشرے کا وہ ستون ہیں جو مشکلات کے باوجود کام کررہے ہیں جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد نے اخبارات کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ اخبارات کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو پھول اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے تقریب کی نظامت کے فرائض اے کے میمن نے انجام دیے جبکہ اطہر جاوید صوفی کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں