karachi bar ka hum tv se maafi ka mutaalba

ہم ٹی وی میں برطرفیوں کا دوسرا مرحلہ جاری۔۔

ہم ٹی وی میں پھر برطرفیوں کی لہر چل پڑی۔۔ ہم ٹی وی میں ڈاون سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں اٹھارہ لوگ فارغ کردیئے گئے، جب کہ ایچ آر ہیڈ نے بھی استعفا دے دیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ فارغ کئے جانے والوں میں ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔۔ پپو کے مطابق چھانٹیوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، فہرستیں تیار ہیں اور یہ لہر اب ہم نیوز بھی منتقل ہوجائے گی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ہم ٹی وی میں دو دن کے اندر اٹھارہ سے زائد لوگوں کو فارغ کیاگیا ، اس کے لئے کوئی نوٹس یا اطلاع نہیں دی گئی بلکہ فارغ کرنے والوں کو چند منٹ کی مہلت دے کر استعفے طلب کرلئے گئے۔۔ پپو کے مطابق ایم سی آر سے چھ بندے نکالے گئے، اسی طرح سی ٹیز، ٹریکنگ ، نیوز سے بھی لوگوں کو نکالاگیا، فارغ کئے جانے والوں میں دو انجیئنر بھی شامل ہیں۔۔ دریں اثنا کے یوجے نظریاتی نے  ہم ٹی وی نیٹ ورک سے ورکرز کی شارٹ نوٹس پرجبری برطرفیوں کا معاملہ قانونی فورم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔چیئرمین کے یوجے نظریاتی عمیر علی انجم کا کہنا ہے کہ  ہم ٹی وی نیٹ ورک سے ورکرز کی جبری برطرفیاں قابل افسوس ہیں، موجودہ صورتحال میں صحافتی تنظیموں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، چندمنٹوں کاوقت دیکرجبری استعفی کس قانون کے مطابق لیا گیا، کیامالکان بے لگام اور ورکرز لاچارہیں، کے یوجے نظریاتی اس معاملے کوقانونی فورم پرلیکرجائے گی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم ٹی وی نیٹ ورک کی انتظامیہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے، انہوں نے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ دعوے اورنعروں کے بجائے کے یوجے نظریاتی کے ساتھ عملی طور پر میدان میں آئیں اور اپنے ورکرز ساتھیوں کیلئے  آواز بلند کریں۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں