hum tv ka jaali reporter pakra gya

ہم ٹی وی کا جعلی رپورٹر پکڑا گیا۔۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے  ہم ٹی وی  کا رپورٹر بن کر 2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل لائی گئی۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق اعجاز چیمہ نامی گرفتارملزم نے 2019میں حاصل کردہ امریکی ویزے پربطور سینئر رپورٹر اقوام متحدہ کے اجلاس کی کوریج کی۔سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے 2020میں اسی ٹی وی چینل کا نمائندہ خصوصی بن کردوسری مرتبہ ویزا حاصل کیا۔امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں  ہم ٹی وی  انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا بعدازاں امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں