Hum news on the way to betterment

ہم نیوز بہتری کی راہ پہ گامزن۔۔

ہم نیوز بہتری کی راہ پہ گامزن ہوگیا ۔۔آج سے ایک پروفیشنل صحافی بطور گروپ پریزیڈنٹ چارج سنبھالے گا۔۔پپو نے پہلے ہی بتادیاتھاکہ محمدمالک بطور صدر ہم نیوز جوائن کرینگے۔۔ انہوں نے آج (منگل) صبح گیارہ بجے تمام شعبوں کے سربراہان کا اجلاس بھی طلب کیاہے جس میں ایڈمن،نیوز، ٹیکنیکل، ڈیجیٹل وغیرہ شامل ہیں۔۔ یہ تمام سربراہان پہلے نان پروفیشنل درید کو جوابدہ تھے اور انہیں نان ایشوز میں الجھا کر جوابدہی سے بچ نکلتے تھے اب ان تمام کو ایک پروفیشنل صحافی کو جواب دیناہوگا جنہیں ٹوپی پہنانی آسان نہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیاہے کہ محمد مالک کی آمدپر ایک بڑا اینکر خوش نہیں اس کا شکوہ ہے کہ مالک کو اس کے اوپر لایاگیاہے۔ پپو کایہ بھی کہناہے کہ محمدمالک کے سامنے ویسے تو کئی ٹارگٹ ہونگے انہیں مشورہ یہی دینگے کہ ہم نیوز میں فائرنگ کیلئے لسٹیں تیار ہیں اور جو بھی نکالاگیا نام آپ کا آئے گا اد لئے کوشش کیجئے کہ فائرنگ نہ ہو۔۔ مہینہ دو مہینہ گزاریں پھر دیکھیں کون نااہل اور ادارے پہ بوجھ ہے اسی نکال باہر کریں۔۔ ہم نیوز کو اچھا ادارہ بنانے کی کوشش کریں آپ کا ساتھ تمام مخلص اور محنتی کارکن دینگے جو ہم نیوز میں موجود ہیں لیکن کھڈے لائن لگے ہوئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں