ہم نیوز اسلام آباد میں کورونا کے کئی کیسز اچانک سامنے آگئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نیوز اسلام آباد ہیڈآفس میں کورونا وائرس کے شکار چار کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔۔ پپو نے حیرت کا اظہار کیا کہ گزشتہ ہفتہ ہم نیٹ ورک کراچی کی جانب سےجاری کردہ ای میل میں کورونا وائرس کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی اور ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں لیکن اسلام آباد ہیڈآفس میں کسی کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی۔۔ پپو کے مطابق کورونا کاشکار ہونے والوں میں ایچ آر ہیڈ ہم نیوز ، منیجر ایڈمن، مالک صاحب کے پروگرام کا پرڈیوسراور فنانس ڈپارٹمنٹ کا ایک افسر شامل ہے۔۔ پپو کے مطابق ایچ آر ہیڈ، منیجر ایڈمن اور پرڈیوسر کے نیوزروم اور ہم نیوزکے ہر فلور پر آمد ورفت تھی اس لئے باقی لوگوں کے ٹیسٹ بھی ازحد ضروری ہیں۔۔ جب کہ ایچ آر ہیڈ جن دو لوگوں کے ساتھ روزانہ شام کو ایف ٹین کے ایک چائے خانہ پر بیٹھا کرتے تھے ان دونوں افراد کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں، پپو کا مزید کہنا ہے کہ ہم نیوز اسلام آباد ہیڈآفس میں جب کورونا کے اچانک چار کیسز سامنے آئے(افواہ چھ کیسز کی تھی) تو فوری طور پر گزشتہ شام (اتوار کی شام) دفاتر میں اسپرے کرایا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز اسلام آباد میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔۔ یہاں تک کہ سوشل ڈسٹنسنگ کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔۔ دفتر میں داخل ہوتے وقت کسی کا ٹمپریچر تک چیک نہیں کیا جارہا اور نہ ہی مین گیٹ پر کسی بھی ورکر کو سینٹائزکیا جارہا ہے۔۔ دوسری طرف کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کوپیر کی صبح 10 بجے سیل کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اورجی سکس ٹو شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء اور ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہو گا۔

