hum network or tankhuaho mein izafa

ہم نیوزمیں چھانٹیاں، مزید سیلری کٹ کا فیصلہ

ہم نیوز اسلام آباد ہیڈآفس میں ایک بار پھر چھانٹیوں کی ہوا چل پڑی ہے، جس نے سینٹرل نیوزروم میں کام کرنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک دن پہلے اسلام آباد بیورو کے ایک رپورٹر کو فارغ کیاگیا تو اگلے ہی روز “کنٹرولر” کو دو آپشن دیئے گئے کہ یا تو استعفا دے دو یا پھر آپ کو برطرف کیاجارہا ہے، کنٹرولر نے استعفا دے کر عزت بچائی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہم گروپ کے ایک ڈائریکٹر چھانٹیوں کے شدید مخالف ہے ان کا کہنا ہے کہ چھانٹیوں کے بدلے سیلری کٹ لگادو لیکن انتظامیہ نے دونوں کام ایک ساتھ کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چھانٹیوں کے حوالے سے ایک فہرست تیار کی گئی ہے اور رمضان المبارک سے ہیڈآفس میں کام کرنے والوں کا ذہن بنایاجارہا تھا کہ جلد کوئی بری خبر سننے کو مل سکتی ہے، چنانچہ اب وہ بری خبرسامنے آگئی ہے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایک بار پھر ہم نیوزکے ملازمین کی سیلری میں کٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے اور یہ کٹ بیس سے پچیس فیصد لگے گا۔۔ اس بار گروپ کے صدر بھی سیلری کٹ کی زد میں آئیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں