Hum News in loss firing started

ہم نیوز میں خسارہ، برطرفیاں شروع

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نیوزلانچنگ کے بعد سے مسلسل خسارے کا شکار ہے، پپو کے مطابق ہم ٹی وی کی انتظامیہ برملا اب اس بات کا اعتراف کرنے لگی ہے کہ ہم نیوز کی وجہ سے ادارے کو مالی بحران کا سامنا ہے، پپو نے انتظامیہ کو یاد دلایا کہ ہم نیوز کی لانچنگ سے پہلے ان کا دعوی تھا کہ ہم ٹی وی ایک بڑی رقم جو کروڑوں میں بنتی ہے جگہ کی کمی کی وجہ سے اشتہارات نہیں لے پاتا ہم نیوز لانچ ہوتے ہی وہ کروڑوں کے اشتہارات جو ہم ٹی وی پر چلانے سے انکار ہوجاتے ہیں انہیں ہم نیوز پہ منتقل کردیاجائے گا،لیکن اب تک ایسا کچھ سامنے نہیں آسکا، چینل نے بھی لانچنگ کے بعد سے ایسا کچھ کرکے نہیں دکھایا کہ یہ چینل ڈسکس ہو، اس کی پروگرامنگ کتنی کمزور ہے یہ ہم نیوز کے سب ہی لوگ مانتے ہیں۔۔ ایسے بہت سے معاملات ہیں تازہ جس مسئلے کی جانب پپو نے توجہ دلائی ہے وہ یہ کہ ہم ٹی وی انتظامیہ نے مالی بحران پر قابو پانے کے لئے برطرفیاں شروع کردی ہیں، پپو کے مطابق سو لوگوں کو نکالنے کا پروگرام بنایاگیا ہے جس کی فہرستیں تیار ہوچکیں اور اس پر عمل درآمد شروع بھی کردیا گیا، عید کے بعد سے اب تک کئی ایسے لوگوں کو نکالاگیا ہے جو ہم ٹی وی کے بانی اراکین میں شمار ہوتے تھے اور سالہاسال سے یہاں ملازم تھے، کئی اچھی آفرز کے باوجود وہ ادارے سے بے وفائی نہ کرسکے۔۔پپو نے نکالے جانے والوں کے نام بھی خرم رضوی، سلمان، عبدالغنی،،نعمان وغیرہ۔۔پپو کے مطابق نکالے جانے والوں کا کہنا ہے کہ ہم ٹی وی دو لوگوں کی وجہ سے ڈوب جائے گا، ان لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ناصر تہرانی اور بدراکرام کی پالیسیوں سے پرانے کارکن خوش نہیں، انہوں نے اپنی مرضی کی فہرستیں بناکر انتظامیہ کو دی ہے اور ایسے لوگوں کے نام دیئے ہیں جو ہر غلط کام اور غلط فیصلے پر ان دونوں کے منہ پہ مخالفت کرتے تھے اور انہیں باور کراتے تھے کہ ادارہ ہے تو ہم سب ہیں اور ہماری جابس بھی ہیں آپ کے غلط فیصلوں سے یہ ادارہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا۔۔پپو نے ہم ٹی وی گروپ کی خاتون سربراہ سلطانہ آپا، اور دیگر متعلقہ لوگوں سے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں