hukoomati dabao aik or anchor faarigh

حکومتی دباؤ، ایک اور اینکر فارغ، پروگرام بند۔۔

حکومتی دباؤ کےبعد ایک اور ٹی وی اینکر کو فارغ اور اس کا پروگرام بند کردیاگیا ۔۔ پپو کے مطابق ابتک نیوز پر رات دس بجے پروگرام کرنے والے ٹی وی اینکر ڈاکٹر دانش کو ٹی وی انتظامیہ نے پوری ٹیم سمیت فارغ کردیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ ڈاکٹر دانش کے سامنے ٹی وی انتظامیہ نے تین شرائط رکھی تھیں۔۔ پہلی شرط یہ تھی کہ یا تو بالکل حکومت کے فیور میں پروگرام کریں۔۔دوسرا یہ کہ ڈاکٹر کو فارغ کریں۔۔تیسرا یہ کہ چینل بند کردیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر دانش کےپروگرام میں مولانا فضل الرحمان اور فوزیہ قصوری کو شامل کئے جانے پر حکومت کو غصہ تھا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہےیہ پروگرام اب یکم فروری سے بالکل نہیں چلے گا۔۔ اس کی ٹیم کے تمام افراد کو بھی فارغ کردیاگیا ہے۔۔ جب کہ ٹی وی اینکر ڈاکٹر دانش اب سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں اور پروگرام بند کئے جانے کی وجوہات بتارہے ہیں۔۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں