حکومتی بیانیہ کے فروغ کیلئے وزارت اطلاعات کے ماتحت اسٹریٹجک کمیونیکیشن ونگ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے میمورنڈم جاری کردیا ہے۔ ونگ حکومتی کامیابیوں اور پالیسیوں کو فروغ دیگا۔ اسٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ وفاقی محکموں سے رابطہ رکھے گا۔ اسٹریٹیجک کمیونیکشن ونگ میں انفارمیشن گروپ کے چار افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈی جی منظور میمن،ڈپٹی ڈائریکٹر عمر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ماہ روح ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ضغیم عباس کو ونگ میں شامل کیا گیا ہے۔
