پی ٹی آئی کے رہنما شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی برطرفیوں کو روکنا ہوگا جب کہ ان کے واجبات کیلئے بھی کوششیں کرنی ہوں گی۔۔کورونا کے حوالے سے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں شہریار آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے جس میں ورکنگ جرنلٹس کو سیفٹی کٹس دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔۔ شہریارآفریدی میڈیا ورکرز کے حوالے سے بنائی گئی سب کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ کورونا وائرس کے دنوں میں صحافیوں کی برطرفیاں روکے اور میڈیاورکرز کو تنخواہیں دلائیں، جو گیارہ ماہ سے انہیں ادا نہیں کی جارہیں۔۔ شہریارآفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی برادری کے لئے پیکیج کا اعلان کیا جائے۔۔ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم جلد ورکنگ جرنلٹس کے لئے ایک ڈیٹا کلیکشن ایپلی کیشن لانچ کرنے والے ہیں جس سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانون سازی میں مدد ملے گی۔۔
حکومت صحافیوں کی برطرفیاں روکے، واجبات دلائے، شہریارآفریدی۔۔
Facebook Comments
