duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

حکومت ،پی ٹی آئی کی معاہدے  کی تردید، کامران شاہد ڈٹ گئے۔۔

حکومت اور  تحریک انصاف  کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے جس کی خبریں نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز پر اینکر پرسن  کامران شاہد نے بریک کی تاہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی تردید کے بعد کامران شاہد اپنے موقف پر ڈٹ گئے ۔دنیا نیوز سے ہی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگریب کی تردید بارے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ مریم اورنگزیب کا موقف دلچسپ ہے لیکن وہ اس معاہدے یا مذاکرات میں شامل ہی نہیں تھیں، انہیں ٹیلی فون پر لیں اور ان سے پوچھیں کہ مذاکرات ہوئے ہیں یا نہیں؟۔ان کا مزید کہنا تھاکہ صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئے ہیں ، جس دوران یہ طے پا گیا ہے کہ راستے کھول دیئے جائیں گے اور من پسند جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اشتعال نہیں ہوگا اور دھرنا نہیں دیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ معاہدے میں یہ شامل نہیں کہ شہبازشریف استعفیٰ دے دیں گے ، عمران خان کا موقف اپنی جگہ لیکن ان کی ٹیم کے لوگ تھے جو میٹنگ کرکے چلے گئے، اس معاہدے میں بیٹھے گارنٹرز اس طرح کے نہیں  کہ جو مرضی کرتے پھریں، وہ ملک کے مفاد میں کام کررہے ہیں۔کامران شاہد نے آن ایئر ساتھ موجود  تجزیہ نگا ر سے یہ بھی کہا کہ ایاز صادق کو ٹیلی فون پر لے لیں اور میٹنگ کے بارے پوچھیں کہ وہ کسی ایسی ملاقات میں موجود تھے جہاں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک تھے؟ کیا وہ کسی ملاقات سے ہی انکاری ہیں یا صرف معاہدے کی تردید کرتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی طرف سے حکومت کی طرف سے مولانا اسعد محمود ، ایاز صادق اور یوسف رضاگیلانی شریک تھے ۔دریں اثنا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خبریں پراپیگنڈا ہیں ۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق  سابق وزیر خزانہ نے حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہمارے پاس اسلحہ نہیں نظریہ ہے ، آج انتخابات کی تاریخ دیں تو جھگڑا ختم  ہو جائے گا،  عمران خان کسی سے جھگڑا نہیں چاہتا،  ہم کسی کا خون نہیں بہانا چاہتے  ، ہم پر امن ہیں کوئی واردات کرائی تو ذمہ دار آپ ہوں گے ۔اس سے قبل  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ  حکومت اور پاکستان کے مابین کوئی معاہدہ نہیں ہو ا ،  پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے سے  کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں