سوشل میڈیا رولز غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانےاور بلاک کرنے کے نئے قواعد (طریقہ کار ، نگرانی اور حفاظتی اقدامات) 2020 ءکاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے تقریباً ایک ماہ قبل نئے سوشل میڈیا قوانین بہت ساری تنظیموں، انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی جانب سے تنقید کے بعد سٹیزن پروٹیکشن (اگینسٹ آن لائن ہارم) رولز 2020 میں ترامیم کرکے نئے ضوابط جاری کئے تھے ،نئے قانون کو ریموول اینڈ بلاکنگ ان لا فل آن لائن کنٹینٹ (طریقہ کار کی نگرانی اور حفاظت) 2020 کا نام دیاگیاہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نئے سوشل میڈیا رولز کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنےکیلئے 16اکتوبر کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس کو بھجوائے تھے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق نئے قوانین کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت منظور کرکے نافذکیا جاچکا ہے، اس قانون کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر ہر طرح کے فحش اور نازیبا مواد کی اشاعت یا تشہیر اور غلط معلومات شیئر کرنے اورحکومت مخالف مواد کی اشاعت پر پابندی ہوگی جب کہ کسی بھی شخص کی شخصیت کی نقل اتارنے جیسے مواد کو بھی شائع یا نشر نہیں کیا جا سکے گا۔۔.

