hukoomat media ka saamna nahi kar sakti

حکومت میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتی، فضل الرحمان۔۔

سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور علی عباسی کے انتقال پر ان کے بھائی سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی اور صاحبزادے و رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتی اسی وجہ سے کبھی جیو پر حملہ کیا جاتا ہے اور اب میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا ہے اور پھر چینل 24 کو بند کردیا گیا ہے۔ ہم جیو سمیت تمام میڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیکن دوسرے صحافتی ادارے یہ نہ سمجھیں کہ ان پر حکومت وار نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا حکومت مارشل لا کی طرز پر میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے لیکن اس میں حکومت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں