تعارف:
عمران جونیئر ڈاٹ کام کی مقبولیت آپ کے پیار اور بھروسے کے بغیر نا ممکن ہے ، پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائٹ سے جسے میڈیا مالکان سے لے کر میڈیا میں کام کرنے والا ادنی سا ورکر بھی لازمی پڑھتا ہے، عمران جونیئر کا پلیٹ فارم میڈیا ورکرز کی آواز متعلق فرد/ادارے/ڈیپارٹمنٹ تک پہنچاتا ہے !
بہت سے لکھنے والوں نے ہمیں اس دوران متعدد تحریریں ارسال کیں مگر کچھ تحریریں میڈیا سے متعلق نا ہونے کی وجہ سے انہیں رد کر دیا جاتا تھا لیکن اب مستقل بھاری تعداد میں تحریروں کے آنے سے ادارے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کی بھیجی تحریروں کو بھی عمران جونیئر ڈاٹ کام کا حصہ بنایا جائے اور میڈیا والوں کو دیگر مسائل سے بھی آگاہ کا جائے ، (یہ امر صرف تحریر کی حد تک ہے ، باقی پپو کی مخبریاں ہی اس ویب سائٹ کی اصل ہے، تو آپ لوگ میڈیا کی خبروں سے ہمیشہ باخبر رہیں گے! بے فکر ہو جائیں)
تحریر بھیجنے سے پہلے مکمل ضابطہ اخلاق پڑھ لیں تو بہتر ہے۔۔۔
اپنی تحریریں ان ہدایات کے مطابق بھیجیں ۔ ہدایات کے آخر میں ای میل دی گئی ہے جس پر تحریر بھیجنی ہے۔ مندرجہ ذیل معلومات لازمی بھیجیں بصورت دیگر آپ کی تحریر شائع نہیں کی جائے گی (شکریہ)
لازمی معلومات
1۔ تحریر ( ان پیج / مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں)۔
2۔ آپ کی تصویر
3۔ شناختی کارڈ / اسٹوڈنٹ کارڈ وغیرہ کی تصویر
4۔ فیس بک پروفائل کا لنک (برائے رابطہ)
5۔ فون نمبر (برائے رابطہ)
تحریر شائع کب ہوگی ؟
تحریر بھیجنے کے بعد اس کی اشاعت کے لئے انظار کریں۔ اگر مضمون تین دن تک شائع نہیں ہوا تو اس صورت میں رابطہ کریں۔ تحریر کی اشاعت کی تصدیق کے لئے ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں،
ٹیم عمران جونیئر باری آنے پر تحریر کا جائزہ لے گی اگر تحریر معیاری ہوئی تو اسے شائع کر دیا جائے گا۔ عمران جونیئر ڈاٹ کام ایسے مضامین شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو خاص طور پر صرف میڈیا کے لئے لکھ گئے ہوں اور کسی دوسری جگہ اشاعت کے لئے نہ بھیجے گئے ہوں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مضمون لازمی طور پر شائع کیا جائے۔ ٹیم کسی بھی مضمون کو مسترد یا قبول کر سکتی ہے اور وہ اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرنے کی پابند نہیں ہے۔
تحریر اور موضوعات
تحریر کی طوالت 600 سے 1200 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔ بعض صورتوں میں استثنا دیا جا سکتا ہے۔
اپنی تحریر کو کم از کم ایک بار لازمی پڑھلیں.
میڈیا سے متعلق تحریر کو پہلے ترجیح دی جائے گئ
اپنے مضامین اس ایمیل ایڈریس پر بھیجیں۔
blog@imranjunior,com