how did footage got leaked dunya news fired camera man 478

فوٹیج لیک کیسے ہوئی،کیمرہ مین فارغ۔۔۔

کتوں کی دوڑ میں بہادری کے ساتھ پی ٹی سی ریکارڈ کرانے والے بہادر رپورٹر انجم نوید کے کیمرہ مین کو دنیا نیوز نے فائر کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کتوں کی ریس کا ایونٹ ریکارڈ ہوگیا لیکن بلیٹن میں آن ائر سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کی تحقیقات کے لئے دنیا نیوز نے انکوائری بٹھادی، جس نے انصاف کے تقاضوں کو بلڈوز کرتے ہوئے یہ تک نہیں سوچا کہ یہ فوٹیج لیک کیسے ہوئی، این ایل ای اور رپورٹر کو بے قصور گردانتے ہوئے کیمرہ مین پر سارا ملبہ گراکر اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں