پاکستان میڈیکل کمیشن نے معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے نجی ہسپتال کی ڈاکٹر فائقہ سلیم بیگ کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیدیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر فائقہ کے خلاف یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات کی مہم چلانے پر درخواست دہندہ کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔گزشتہ سال رحیم پردیسی کی جانب سے بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر فائقہ پر لاپرواہی برتنے اور آپریشن کے بعد کاٹن کا ٹکڑا جسم کے اندر بھول جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا،اس حوالے سے رحیم پردیسی کی اہلیہ صومیا فاروق کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کو درخواست بھی دی گئی،میڈیکل کمیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے،رپورٹ میں درخواست دہندہ کو جرمانے کی رقم 14 روز میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

