home series keliye commentary panel ka aelan

ہوم سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان۔۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔سیریز کے دوران بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔غیر ملکی کمنٹیٹرز میں سابق کیوی کھلاڑی کرس ہیرس، سابق آسٹریلوی ویمن کھلاڑی لیسا ستھا لیکر بھی شامل ہیں۔ زینب عباس بطور پریزینٹر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فرائض انجام دیں گی۔ دریں اثنا پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے درمیان سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس بھی کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔پینل کے دیگر اراکین میں سلمان بٹ، کائنات امتیاز، سکندر بخت، شاہ فیصل عقیل ثمر اور حجاب زاہد شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج  سے ہورہا ہے۔ون ڈے کے بعد پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں