اداکارہ حرامانی اور سابقہ منیجر کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، اداکارہ کیخلاف کراچی پولیس کو شکایت موصول ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرامانی کی سابقہ منیجر کیساتھ مبینہ مارپیٹ ،حراساں ، دھمکیاں دینے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ، اداکارہ حرامانی کے خلاف کراچی پولیس کو باقاعدہ شکایت موصول ہو گئی ،شکایت ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ،شکایت میں حرامانی ، طلحہ جمال پرمبینہ ہراساں ، مارپیٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس نے شکایت ناظم آباد تھانے کو بھیج دی، پولیس نے سابقہ منیجر نزہت سے تمام کوائف اور ثبوت مانگ لئے، ثبوت ، دھمکی آمیز میسجز اور تمام تفصیلات کے ساتھ نزہت کو بیان قلمبند کرنے کے لئے بلوا لیاگیا ،ناظم آباد پولیس نے درخواست پر کارروائی کرکے رپورٹ ہومن رائٹس کمیشن آفس پاکستان اور ایڈیشنل آئی جی کو ارسال کردی۔ ایس ایچ او ناظم آباد نے کہاہے کہ نزہت عابد جعفری کی رہائش ناظم آباد تھانے کی حدود میں ہے، نزہت عابد کا دفتر درخشاں تھانے کی حدود میں آتا ہے، رپورٹ پر اعلیٰ حکام قانون کے مطابق کارروائی کرینگے ،ایس ایچ اوراﺅ دلشاد نے کہاہے کہ تاحال ناظم آباد تھانے میں اس حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

