قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف فلم و ٹی وی اداکارہ مایا علی کے فین ہیں اسی لیے وہ ان کے ساتھ ڈنر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے اکثر و بیشتر دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران قومی کرکٹر سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا انہوں نے مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اب تک اُن کی خواہش ہی ہے، یہ خواہش حقیقت میں تبدیل نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حارث رؤف کا ایک مختصر ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو میں فاسٹ بولر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیئے گئے اور سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے؟حارث رؤف نے تینوں اداکاراؤں میں سے کسی کا انتخاب نہیں کیا اور کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ کروں گا۔

